تازہ تر ین

وقار زکا کا یوٹیوب کو مفت آفس دینے کا اعلان

(ویب ڈیسک)وقار زکا کی جانب سے آن لائن گیم پب جی کی بحالی کے بعد بڑا اعلان کردیا گ

تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان اور سماجی کارکن وقار زکا نے  یوٹیوب کوپاکستان میں مفت آفس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے یوٹیوب کو فری اسپیس فراہم کرنے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب کا سپورٹ آفس ہونا انتہائی ضروری ہے۔

اس سلسلے میں وقار زکا نے آفر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی ملکیت ’وقار ذکا پلازہ‘ جو کہ ایک سال میں تعمیر ہوگا، یوٹیوب کو آفس قائم کرنے کیلئے ایک فلور مفت فراہم کیا جائے گا اور اس کام کیلئے وہ  کوئی چارجز نہیں لیں گے۔

وقار زکا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس یوٹیوب آفس کو سیکیورٹی بھی دے دی جائے گی، تاہم اس یقین دہانی کے بعد یوٹیوب آفس کے سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی ختم ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی بحالی کیلئے سوشل میڈیا پر کامیاب مہم چلانے کے بعد وقار زکا کا یہ ایک اور اہم اقدام ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain