تازہ تر ین

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت متعلقہ اداروں نے عید کے دنوں میں بہترین کام کیا: فیاض چوہان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے عید کے دنوں میں بہترین انداز میں کام کیا، بات بات پر تنقید کرنے والے بلاول زرداری اور مراد علی شاہ سردار عثمان بزدار سے بہتر گورننس کے گُر سیکھیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم رہی، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صفائی کے بہترین انتظامات پر ہزاروں لوگوں نے سردار عثمان بزدار اور پنجاب انتظامیہ کی تعریف کی۔ عید کے موقع پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سے شہری علاقوں میں آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں آئی۔ سب نے دیکھا کہ اداروں نے اپنا کام کسی سیاسی شعبدے بازی اور مداخلت کے بغیر کیا، اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی ترقی اور بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے۔ ماضی میں شوباز شریف ذاتی تشہیر کے چکر میں اداروں کو کمزور کرتے رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بزدار حکومت کے خلاف بھونڈے پراپیگنڈے کرتی رہی اور عید کے موقع پر بھی سندھ کی عوام کو گندگی، آلائشوں اور بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی۔ عید کے دنوں میں اپنی چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرز ہمارا اصل سرمایہ اور فخر ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain