تازہ تر ین

وارننگ دی تھی اس لڑکے سے شادی نہ کرنا،ورنہ مار دوں گا نئے نویلے دلہے کے قاتل کی گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک ) مصطفی آباد میں عشق میں ناکامی پر ملزمان نے نوبیاہتا دولہے کو فائرنگ کر کے قتل اور بہن بھائی کو زخمی کر دیاکر نے کا واقعہ ،پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ، اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی بعدازا ںمقتو ل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ دوسری جا نب پو لیس کی جا نب سے حرا ست میں لئے ملزم شاہ میر نے اعترا ف جرا م کر لیا ہے ۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے دوست عثما ن کے ساتھ مل کر ثقلین کو عشق میں نا کا می پر قتل کیا ہے ۔ پو لیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس جب ثقلین کو قتل کیا تھا تو اسکی ویڈیو بنا ئی اور اپنی محبو بہ کے نمبر پر سینڈ بھی کی تھی۔ دوران تفتیش ملزما ن نے بتا یا کہ مقامی منشیا ت فرو ش خان نا می شخص نے 5ہزا ر رو پے کی پسٹل خریدا تھا جبکہ ثقلین کو اسکی شاد ی کے دن سے دوروز قبل بھی ٹیلی فو ن کر کے شاد ی سے منع کیا تھا اور قتل کر نے کی د ھمکی بھی دی تھی، اور موقع پا کر اسکے قتل کردیا ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ قتل کر نے کا کو ئی پچھتا وا نہیں ہے ۔ واضح ر ہے کہ افسوس ناک واقعہ مصطفی آبادکے علاقے دھرم پورہ میں پیش آیا، جہاں عشق میں ناکامی نوجوان سے برداشت نہ ہوئی۔ ملزم شاہ میر نے اپنے ساتھی عثمان کے ہمراہ مکلاوے کی رسم کے بعد واپس آنے والے خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے نوبیاہتا دولہا ثقلین موقع پر جابحق جبکہ اسکے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ وہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ملزمان نے چنگ چی رکشہ پر سوار فیملی پر فائرنگ کی۔پولیس نے مقتول ثقلین کی لاش پوسٹ مارٹم کے کے بعدورثا کے حوالے کردیا جسے بعدزا ں سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ جبکہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان شاہ میر اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain