تازہ تر ین

شعیب اختر ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلرز کی کوچنگ کرینگے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس سے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی ر ضا مندی کے بعد ملازمت کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینے کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میں 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 163 ون ڈے میں 247 اور پندرہ ٹی ٹونٹی میں 19 کھلاڑی ٹھکانے لگا سکے۔ شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ اپنے سپر سٹار کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی آسانی کے ساتھ ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں جبکہ غیر ملکی کوچ کی موجودگی میں زبان ہی بڑ امسئلہ بن جاتی ہے۔ سابق قومی کرکٹرز کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اپنا تجربہ نوجوانوں میں منتقل کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain