تازہ تر ین

سندھ حکومت اور اسمبلی کی ایگزیکٹو پاور کسی کیساتھ شیئر نہیں ہوسکتی: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اسمبلی کی ایگزیکٹو پاور کسی کے ساتھ شیئر نہیں ہوسکتی، اختیارات کے ساتھ کسی کو چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے، وفاق سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، کمیٹی بنی نہیں صرف بات ہے، سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں سیاسی کاموں کیلئے بنتی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاق میں کچھ لوگ غیر سنجیدہ ہیں، سوچ سمجھ کر بات نہیں کرتے، اب وفاق خود ہم سے بات کرنے کو تیار ہے، این ڈی ایم اے وفاق کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا، سندھ حکومت کا مؤقف ہے، آئین کے مطابق کام کریں گے، تنقید کی جاتی ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، مانتا ہوں کچھ کام نہیں ہوسکا، کیا کروں وفاق سے پیسے نہیں ملتے، 2 سال سے وفاق نے 245 ارب روپے نہیں دیئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں برسات پہلی بار نہیں ہوئی، بارشوں سے متعلق پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، نالوں کی صفائی کا کام بہت پیچیدہ ہے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانا اہم مسئلہ ہے، مسائل کی اہم وجہ نالوں کے اطراف تجاوزات ہیں، مسائل کے حل کیلئے سب کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain