تازہ تر ین

نیب نے مجھے ملزم کی حیثیت سے نہیں بطور گواہ بلایا تھا: عثمان بزدار

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے اس لیے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایوان صنعت و تجارت لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا بحران سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہے ہیں، اور ملک میں کورونا وبا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس میں پہلا ون ونڈو آپریشن شروع ہوا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس میں یہ اسٹیٹ آف

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے مجرم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ بطور گوا بلایا تھا، نیب جب بھی بلائے گا، خود جاؤں گا اور نیب کے تمام سوالات کے جواب دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، کوشش کریں گے کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ مجھ پر اعتماد رہا ہے، ان شا اللہ فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے۔

پنجاب میں آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی زرعی ریسرچ کی طرف توجہ نہیں دی گئی، تمام ادارے اپنا کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ 12 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی تھی۔

دی آرٹ سہولت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain