تازہ تر ین

ایف بی آر کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

(ویب ڈیسک ):وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنا  اور ایف بی آر  کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محمد حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ،  عبدالرزاق داؤد،  عشرت حسین، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

چیئر مین ایف بی آر نے وزیراعظم کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ان اصلاحات کا مقصد ادارے میں شفافیت  کویقینی بنانا،  ٹیکس کے نظام کو آسان بنانا ،آٹومیشن   متعارف کرانا، ٹیکس بیس میں اضافہ  کرنااور کاروباری برادری کے لیے ہر ممکن سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں ٹیکس کلچر کا فروغ اور ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ترجیح ہے۔ ٹیکس کے تعین، وصولی اور ریفنڈز کے نظام میں آٹو میشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ  افراد ، کمپنیوں اور خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لیے ٹیکس  ریفارم کو  ترجیحی بنیادوں پر آسان بنایا جائے۔ اہداف کے تعین کے ساتھ ساتھ ان کے حصول کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔

انہوں نے  ہدایت کی کہ پیش رفت کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے  موثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  سرحدوں پر واقع تمام کراسنگ  پوائنٹس کی موثر نگرانی کے لیے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain