تازہ تر ین

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان پہنچنے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک):زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

کورونا کے بعد ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں ایک بار پھر جاری ہونے کے قریب ہیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم بیس اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائے گی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم پہلے قرنطینہ کرے گی جبکہ زمبابوے کے خلاف سیریز کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی حکومت سے اجازت مانگ رکھی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)زمبابوے سیریز کے ساتھ ہی پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز کروانے کی حکمت عملی بنا رہا ہے اور پی سی بی سیریز کے لیے انگلینڈ بورڈ سے مشاورت کے بعد بائیو ببل انتظامات کرنے میں مصروف ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain