تازہ تر ین

تیسرا ٹیسٹ : پہلے روز انگلینڈ نے4 وکٹوں کے نقصان پر332 رنز بنا لیے

ساؤتھمپٹن(ویب ڈیسک) : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا لیے۔زیک کرالی 171 اور بٹلر 87 کیساتھ کریز پر موجود ہے۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جارہے پاک انگلینڈ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی جب روری برنز ایک بار پھر شاہین شاہ کی گیند پر سلیپ میں کیچ دے بیٹھے۔
پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈوم سیبلی اور زیک کراؤلی کے درمیان 62 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سیبلی 22 کے انفرادی اسکور پر یاسر شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ انگلش کپتان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 29 کے اسکور پر نسیم شاہ کا شکار بنے جب کہ اولی پاپ کی وکٹ یاسر شاہ لے اڑے۔ 127 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد زیک کرالی اور جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی گیند بازوں کو دباؤ میں ڈالے رکھا۔

اس دوران زیک کرالی نے سینچری اسکور کی جبکہ بٹلر بھی نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔پہلے روز کے اختتام پر کرالی 171 اور بٹلر 87 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جب کہ نسیم اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain