تازہ تر ین

میانداد نے عمران خان سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے سابق کپتان عمران خان سے معافی مانگ لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اپنے ایک وڈیو میں عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی آنے کا اعلان کردیا تھا۔

مگر حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں جاوید میانداد نے یوٹرن لے کر کہا کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے، اپنے بیان پر عمران خان سمیت ہر اس شخص سے معافی مانگتے ہیں جس کو ان کی بات سے تکلیف پہنچی۔

واضح رہے کہ میانداد کے دونوں بیانات کے درمیان ایک اہم ڈویلپمنٹ ان کے بھانجے فیصل اقبال کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجن کوچ تقرری ہے۔

اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نظر کا کہنا ہے کہ ‘میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ٹی وی یا کہیں اور بیٹھ کر بولنے والوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں، یہ سوچ غلط ہے کہ منہ بند کرا دیں تو پھر صرف واہ واہ ہو گی، ایسا نہیں ہو سکتا، 90 کی دہائی سے لیکر اب تک آپ نے کتنے لوگوں کو چپ کرا دیا ہے، اب اگر کچھ کو آپ نے جاب دے دی ہے تو کیا دوسرے نہیں بولیں گے؟ جنہیں نکالا ہے وہ یا ان کے دوست نہیں بولیں گے؟ کرکٹ بورڈ چلانا ہے تو درست انداز میں چلائیں یہ نہ کریں کہ اپنی جاب بچانے کے لیے بھرتیاں کرتے جائیں’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain