تازہ تر ین

بلاول بھٹو کا نواز شریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی، دونکاتی ایجنڈا ہوگا جس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ بلاول بھٹو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کے دعوت نامے پہنچا دئے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور انہیں اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain