تازہ تر ین

نواز شریف صاحب! ووٹ کی عزت ہی تھی کہ آپ کو ملک سے بھاگنا پڑا، اسد عمر

اسلام آباد (۔ 20 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب! ووٹ کی عزت ہی تھی کہ آپ کو ملک سے بھاگنا ہڑا، عوام نے سمجھ بوجھ سے ووٹ کا استعمال کیا اور میاں صاحب اقتدارسے فارغ ہوئے، الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں صاحب کو جعل سازی کرکے ملک سے بھی بھاگنا پڑا۔ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟ عوام نے سمجھ بوجھ سے ووٹ کا استعمال کیا اور میاں صاحب اقتدارسے فارغ ہوئے۔ اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی۔ اسی طرح وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس احتساب کو ختم کرنے کیلئے حکومت پردباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے اچھی طرح سے دیکھاہے کہ اپوزیشن نے ذاتی فائدے اورمقاصد کیلئے سیاست کا استعمال کیا اورذاتی جاگیروں کے تحفظ کیلئے پارلیمان کا استعمال کیا۔ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس لئے کوئی این آراو نہیں دیا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے لندن سے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دے کر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اندرونی انتشار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جی ٹی روڈ پر کی گئی تقریر شہباز شریف کی سیاست پر خود کش حملہ تھی۔ اے پی سی میں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے ذریعے نواز شریف کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے ہوتے ہوئے بیگم صفدر اعوان کی اے پی سی میں شرکت اپنے چچا شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ شہباز شریف گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری ہے، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain