تازہ تر ین

بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا دیا ،عالمی برادری نوٹس لے: میجر جنرل بابر افتخار بابر

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرل (ایل او سی) پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور جارحانہ رویہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پرجنگ کی طرف اشارہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے آئی ایس پی آر کی جانب سے غیرملکی وفد کے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑے پیمانے پر خطرہ موجود ہے کیونکہ ماضی کے دوران بھی ایسی مثالیں ملی ہیں کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ بھارت کی مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی اور تیاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے آگے آنا ہوگا۔

افتخار بابر نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی نوعیت 2014 سے مختلف ہے کیونکہ آتشیں اسلحے کے استعمال کی وجہ سے ماحول میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

بھارت ایل او سی پر ہر قسم کے کیلیبرز اور اسلحہ سازی کا نظام استعمال کر رہا ہے جس میں اسپائرس سے لیکر ہر قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہلاکتوں کا تعلق ہے تو اس میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کے الزامات کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ 200 افراد ان کے علاقے میں گھسنے کیلئے جمپ پوائنٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں جو محض ایک پروپیگنڈا تھا کیونکہ ہندوستان نے پہلے ہی اپنے علاقے میں دراندازی کو روکنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ نصب گرڈ سسٹم سے دراندازی کی جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ ایل او سی کے ساتھ ساتھ زمینی صورتحال سے دنیا پہلے ہی واقف ہے کیونکہ سفیر‘ صحافی اور غیرملکی مندوبین کا کثرت سے لائن آف کنٹرول کے دوروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain