Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
    • فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
    • گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
    • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
    • علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
    • نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
    • ڈیجیٹل ڈکیتیوں کا طوفان جسکے سامنے ریاستی نظام گھٹنے ٹیک چکا
    • اسلام آباد:ایک درخت کا بڑا تنا گھر میں بطور ایندھن استعمال کیلئے لے جارہا ہے۔
    • سینئر صحا فی ممبر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ رانا شوکت علی خان کی وفات سے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ،ملک ریا ست
    • جماعتِ اہلسنت ملک کی سب سے بڑی دینی و روحانی تحریک ہے:عثمان غنی
    • دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان قطر چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی چارجز کو مسترد کرتے ہیں،ملک شاہد
    • آبپاشی نظام میں اصلاحات، پانی تقسیم کے قواعد جدید بنانے پر ماہرین کا زور
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان پاکستان پوسٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی، 80 فیصد نشستیں مکمل
    • پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے انتخابا ت 2026-2028 مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت سے سازگار ماحول تیار کرنے کا مطالبہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 16, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا انحصار بھارت پر ہے اور وہ اس مقصد کے لیے سازگار ماحول تیار کرے۔

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازگار ماحول کی تیاری کے لیے بھارت اپنے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات ختم کرے، کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر رضامندی ظاہر کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو اپنے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات اور متشدد بیانات سے فضا کو خراب کردیا ہے، ہم مستقل کہہ رہے ہیں کہ بھارت جموں و کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن اور انسان اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبادیاتی تناسب میں تبدیلیوں کو فوری طور پر روکا جائے اور اس عمل کو واپس لیا جائے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیری عوام کو بنیادی آزادی اور حق خودارادیت نہ دینے کے عمل کو اجاگر کرتا رہے گا۔

    پاک چین تعلقات کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان اور چین ایک وسیع البنیاد، طویل المیعاد موسمی حکمت عملی پر مبنی تعاون پر مبنی شراکت میں شامل ہوگئے ہیں، ہمارا تعاون علاقائی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہم نے مشکل اوقات اور بنیادی قومی معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور قریبی پاک چین دوستی کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان زاہد حفیظ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا ہندوستانی حکومت کے پاکستان کے خلاف جنونی رویے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے، عالمی برادری اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کی سیاسی موقع پرستی خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کررہی ہے۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے بجائے، بھارت کو پاکستان مخالف بیانات کے بجائے اپنی اصلاح کی ضرورت ہے، ہندوستان کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے جو علاقائی امن و استحکام کو متاثر کررہی ہیں۔

    رواں ماہ کے آخر میں ایک ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کی حیثیت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے تیار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر 2018 سے عمل درآمد کر رہا ہے اور اس نے اس سلسلے میں اہم پیشرفت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ایکشن پلان میں متعدد شعبوں میں پاکستان کے سیاسی عزائم اور ہماری طرف سے کی گئی پیشرفت کو بھی تسلیم کیا ہے، ہم ایکشن پلان کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس جانب بڑھ رہے ہیں، ہم مستقل اس عمل میں مصروف ہیں۔

    ہندوستان میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کی اموات کے سلسلے میں کسی پیشرفت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حکام کو اطلاع دی ہے کہ سوگوار کنبے کے ساتھ انصاف اور بھارت میں موجود دیگر پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے اس بدقسمتی واقعے کے بارے میں مکمل شفاف تحقیقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ چونکہ جودھ پور واقعے کے شکار افراد پاکستانی شہری تھے لہٰذا حکومت پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی تھی کہ وہ اس بات سے پوری طرح آگاہ ہو کہ ہندوستان میں یہ لوگ کن حالات میں مرے، بھارتی فریق سے اس معاملے کی ایک جامع تحقیقات، سوگوار خاندان کے زندہ بچ جانے والے رکن کو نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن تک رسائی کی فراہمی، ایف آئی آر اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ کی کاپیاں شیئر کرنے اور بلا کسی تاخیر ہلاک ہونے والے افراد کے پوسٹ مارٹم کے دوران ہائی کمیشن کو رسائی دے۔

    دریں اثنا ایک سینئر ہندوستانی سفارتکار کو جمعرات کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا تاکہ 14 اکتوبر 2020 کو لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے جہاں مذکورہ واقعے میں دو عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔

    ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے 25 سالہ سفیان اور 28 سالہ محمد رفاقت زخمی ہو گئے تھے۔

    قابض بھارتی افواج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کی بے وقوفانہ حرکتیں 2003 کے سیز فائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں اور یہ تمام انسانیت سوز اصولوں اور پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کے بھی خلاف ہیں۔

    ہندوستانی فریق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کریں، سیز فائر کے ایسے اور اس جیسی دیگر خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کریں جبکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ امن برقرار رکھیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان قطر چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کر رہے ہیں۔

      سپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت لیا

      سوڈان کے شہر نیالا میں ڈرون حملہ 21 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.