اٹک ( بیورو رپو رٹ) معروف سیا ست دان و سینئر صحا فی ممبر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ رانا شوکت علی خان کی وفات سے ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، ان کی کمی کو کبھی بھی پو را نہیں کیا جا سکتا ، وہ ایک ہنس مکھ ، ملنسا ر ، درویش ،شریف النفس اور فرشتہ صفت کے ما لک تھے ، ان کی تمام تر زندگی ہما رے لیے مشعِل راہ ہے ، ان خیالات کا اظہا ر ضلعی صدر پاکستا ن پیپلز پارٹی اٹک و سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریا ست علی سدھریال نے رانا شوکت علی خان کی وفا ت پر ان کے کزن رانا لیا قت علی خان کی رہا ئش گا ہ پر جا کر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سرپر ست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سید رضا حیدر نقوی ، چیئر مین شیخ فیصل جاوید ، سیکرٹری فنانس شیخ ظہو رالٰہی ، تحصیل صدر پی پی پی اٹک ملک محمد را شد و دیگر موجو د تھے ، ملک ریا ست سدھریال نے کہا کہ رانا شوکت علی خان مرحوم نے سیاست، صحافت اور اپنی ملازمت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیتے ہوئے قدر ے عزت و احترام حاصل کیا، انہوں نے بحیثیت سٹی ناظم بھی عوام کی خدما ت میں کوئی کسر نہ چھو ڑی اور انہوں نے عوام کی فلا ح و بہبو د کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ، وہ اپنی خدمات کے باعث ایک مثبت پہچان رکھتے تھے، تعزیت کے موقع پر ملک ریاست سدھریال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا شوکت علی خان کی وفات ایک افسوسناک سانحہ ہے، آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
