راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ توحید احمد اور دیگر مرکزی عہدیداران نے ستھرا پنجاب کے نئے صفائی چارجز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دکانوں اور تجارتی مراکز پر عائد کیے جانے والے ماہانہ صفائی چارجز کو مسترد کرتے ہیں پہلے ہی مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، مختلف ٹیکسوں اور کاروباری اخراجات سے پریشان تاجر برادری پر مزید مالی بوجھ ڈالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،ہم ستھرا پنجاب کے تحت عائد کیے جانے والے نئے صفائی چارجز کو مسترد کرتے ہیں اور حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اضافی وصولی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ تاجر برادری پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے موجودہ نظام میں شفافیت، جواب دہی اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر فرنیچر ایسوسی سردار ثاقب نسیم، رانا خرم صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری، طارق خان جدون،صدر چائنا مارکیٹ ، صدر ملک ایسوسی ایشن ملک وقار، ظہیر عباسی صدر چکن ایسوسی ایشن کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ملک شاہد غفور پراچہ اور دیگر رہنمائوںنے کہا کہ تاجر پہلے ہی مختلف سرکاری محکموں کو ٹیکس اور خدمات کے عوض چارجز ادا کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب پراپرٹی ٹیکس اور واسا کے بلوں میں متعلقہ بلدیاتی و صفائی کی مدات کے حوالے سے وصولیاں موجود ہیں تو پھر ستھرا پنجاب کے تحت الگ سے صفائی بل جاری کرکے تاجروں پر اضافی مالی ذمہ داری کیوں عائد کی جا رہی ہے؟ حکومت واضح کرے کہ ان مختلف وصولیوں کی قانونی بنیاد، دائر کار اور فراہم کی جانے والی خدمات میں فرق کیا ہے۔ سردار ثاقب نسیم، رانا خرم نے کہا کہ اگر صفائی اور متعلقہ بلدیاتی خدمات کے اخراجات پہلے ہی کسی ٹیکس یا بل میں شامل ہیں تو انہی خدمات کے نام پر دوبارہ رقم وصول کرنے کے معاملے کی مکمل وضاحت ضروری ہے۔ تاجر برادری یہ جاننے کا حق رکھتی ہے کہ پراپرٹی ٹیکس، واسا کے بل اور ستھرا پنجاب کے نئے چارجز الگ الگ کن خدمات کے عوض وصول کیے جا رہے ہیں۔ محض مختلف اداروں کے ذریعے بل جاری کرنے سے ایک ہی نوعیت کی خدمات کے لیے بار بار مالی بوجھ ڈالنے کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔مرکزی انجمن تاجران کے رہنمائوں نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب کے نئے صفائی چارجز کو مسترد کیا جاتا ہے۔ تاجر برادری پہلے ہی بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسوں، پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے نظام اور دیگر کاروباری اخراجات سے متعلق مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ان حالات میں نئے چارجز کاروبار کرنے کی لاگت میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، جس کا اثر بالخصوص چھوٹے دکانداروں پر پڑے گا۔ راجہ توحید احمد،طارق خان جدون نے مزید کہا کہ صفائی کا مثر نظام حکومت کی ذمہ داری ہے اور تاجر برادری بھی صاف ستھرے ماحول کی خواہاں ہے، لیکن صفائی کے نام پر اضافی وصولیوں کو اس وقت تک قبول نہیں کیا جا سکتا جب تک موجودہ ٹیکسوں، وصولیوں اور خدمات کی تفصیلات واضح نہ ہوں۔ حکومت کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ نئے چارجز کے عوض کون سی اضافی خدمات فراہم کی جائیں گی اور ان رقوم کے استعمال کا حساب کس طرح رکھا جائے گا۔مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا موقف ہے کہ تاجروں پر نئے صفائی چارجز مسلط کرنے کے بجائے پہلے سے موجود محصولات اور متعلقہ بلوں کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ ہم ستھرا پنجاب کے تحت عائد کیے جانے والے نئے صفائی چارجز کو مسترد کرتے ہیں اور حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اضافی وصولی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ تاجر برادری پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے موجودہ نظام میں شفافیت، جواب دہی اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
