تازہ تر ین

سپرسٹار رافیل نڈال کا بڑا کارنامہ، پروفیشنل ٹینس میں ہزار فتوحات مکمل کر لیں

پیرس:  دنیائے ٹینس کے سپر سٹار رافیل نڈال نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پروفیشنل ٹینس میں ہزار فتوحات مکمل کر لی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ورلڈ ریکارڈ بُک میں چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رافیل نڈال نے پیرس میں اپنے ہم وطن سپینش کھلاڑی فیلیسیانو لوپز کے خلاف یہ کامیابی حاصل کی۔ اس جیت سے ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کی فتوحات کا ریکارڈ ایک ہزار ہو گیا ہے۔

رافیل نڈال اس سنگ میل تک پہنچنے والے دنیا کے چوتھے ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے جمی کونرز ایک ہزار دو سو چوہتر، روجر فیڈررز ایک ہزار دو سو بیالیس اور ایون لینڈل ایک ہزار اڑسٹھ فتوحات سمیٹ چکے ہیں۔

پیرس ماسٹرز میں تاریخ ساز میچ اور کامیابی پر رافیل نڈال نے ہزار کے ہندسے کے ساتھ خصوصی پوز مارے اور مداحوں کے دل جیت لیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain