Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وینا ملک کوسابق شوہراسد خٹک کا 50 کروڑہرجانے کا نوٹس

    By Daily Khabrainنومبر 13, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

    اسد خٹک نے گزشتہ روز ٹوئٹرپروینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان اسمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔

    اسد خٹک نے سلسلہ وارٹوئٹس میں کہا بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزررہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے#VeenaMalikServed500M

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    اسد خٹک نے کہا بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہراتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔

    بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں #VeenaMalikServed500M

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    اسد خٹک نے مزید کہا وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکرمجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرارہوگئیں
    اوربچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان بھیج دیئے۔

    وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے #عرب_امارات سے پاکستان سمگل کر دیئے گئے!#VeenaMalikServed500M

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہوگئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

    میرے دونں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟ #VeenaMalikServed500M@usembislamabad

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    اسد خٹک نے کہا کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیریئر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی۔ لیکن انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔

    ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی۔ لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔#VeenaMalikServed500M

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    انہوں نے اپنے بچوں کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایف آئی اے پاکستان سمیت دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وینا ملک کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورمیرے بچوں ابرام اور امل کو بازیاب کرایا جائے۔ جو کہ امریکی شہری ہیں تاہم انہیں غیرقانونی طورپردبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

    @PakistanFia @MOIofficialPk
    Please take immediate action, put #veenamalik name on #ECL and please trace / recover the minors Abram & Amal; who happens to be US citizens, illegally kidnapped / transported to Pakistan from Dubai@usembislamabad @uaeembassyisb#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/6hygaek9GS

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وینا ملک کا اصل نام زاہدہ ہے ہماری طلاق ہوچکی ہے مگر عدالت نے بچوں سے ملنے کا حق مجھے بھی دیا ہے میں ان کا باپ ہوں مگر آپ کیوں اور کیسے ان کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں؟ ان کا پاسپورٹ کب اورکس نے بنایا۔ اسد خٹک نے کہا کہ میں ہر قسم کی سخت قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

    یہ ہے زاہدہ عرف وینا میری سابقہ بیوی کا اصل نام، جی ہماری طلاق ہو چکی ہے مگر عدالت نے بچوں سے ملنے کا مجھے بھی دیا ہے۔ میں ان کا باپ ہوں مگر آپ کیوں اور کیسے ان کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں؟ ان کا پاسپورٹ کب اور کس نے بنایا#VeenaMalikServed500Mhttps://t.co/qEIUNgVV8u pic.twitter.com/7cNRLbc4Nz

    — Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020

    دوسری جانب وینا ملک نے سابق شوہرکے الزامات کے جواب میں ٹوئٹر پر طلاق کے کاغذات اور بچوں کی سرپرستی کے کاغذات شیئرکرتے ہوئے کہا کہ قانون اور شریعت کی روسے 25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے اور دبئی میں بھی بچوں کا سرپرست انہیں ہی مقررکیا گیا ہے۔

    دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ھے۔۔۔!!! pic.twitter.com/rhmvsELcsa

    — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 12, 2020

    واضح رہے کہ وینا ملک کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کاغذات کے مطابق دونوں کےدرمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے 2018 میں کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا

    سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی

    مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.