تازہ تر ین

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق نہیں رہ سکتی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوتوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی، مالی و مادی مدد  اور براہ راست مداخلت کی تفصیلات دنیا کو دی ہیں اور ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر مجبور کرے گی اور عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار اداکرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر ایجنسیاں عوام کی حفاظت کیلئے تعاون کرتی رہیں گی، کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور ہم اپنے پورے قومی عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ آج دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے۔

اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے افسران کے آڈیو کلپس بھی سنوائے گئے جس میں ’را‘ افسران پاکستان میں دہشتگردی کی ترغیب دے رہے ہیں جب کہ ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں دہشتگرد کو ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کرنے کا طریقہ کار بتایا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’را‘ کے کارندوں کے نام، دستاویزات اور فون نمبرز بھی دکھائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain