تازہ تر ین

عامر لیاقت حسین کورونا کے باعث اسپتال میں منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث اسپتال  میں داخل ہو گئے۔

معروف اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اب عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسپتال کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ‘ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش، کیونکہ میں کورونا سے، لڑ نہیں رہا ہوں پناہ مانگ رہا ہوں’۔

رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں  کی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain