تازہ تر ین

پی ایس ایل: فائنل تک رسائی کیلئے لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے مقابلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے فائنل میں آج (بروز اتوار) کراچی کنگز سے مقابلے کے لیے دوسرا ایلیمنیٹر اہم میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر زلمی کو لیگ سے باہر کردیا تھا۔

پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے جس میں شعیب ملک 39 رنز بنا کر نمایاں تھے۔

لاہور قلندرز نے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے کے لیے مزید ایک قدم آگے بڑھا لیا، جبکہ پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain