Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گلگت بلتستان الیکشن میں جیت پرعوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

    By Daily Khabrainنومبر 17, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وعدہ کرتا ہوں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کریں گے، گلگت بلتستان کے عوام کا الیکشن میں سیاسی شعور جمہوریت کیلئے خوش آئندہ ہے، گلگت بلتستان میں خوشحالی لانے کیلئے بھرپور کرشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں جیت پرعوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کریں گے، عوام نے الیکشن میں جس طرح سیاسی شعور دکھایایہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے خوش آئندہ ہے ، گلگت بلتستان میں خوشحالی لانے کیلئے بھرپور کرشش کریں گے۔انہوں نے انتخابی اصلاحات پر قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے اپنے خطاب میں کہا کہ میں الیکشن کی بات کرنا چاہتا ہوں ، 2013ء کا الیکشن جب ختم ہوا تو سب جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ن لیگ جیتی تھی اس نے بھی کہا کہ سندھ میں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے آراوز کا الیکشن قرار دیا، ہم نے کہا کہ الیکشن میں چار حلقے کھول دو، 2013ء میں133لوگوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلیاں ہوئی ہیں،ہم نے چار حلقے کھولنے کا اس لیے کہا تھا کہ اگر چار حلقوں کا آڈٹ ہوجائے گا تو سب کے سامنے آجائے گا کہ دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں، اور آئندہ الیکشن میں ساری خامیاں دور کی جاسکتی ہیں۔

    لیکن ہم پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن کے پاس گئے ، ہم سپریم کورٹ بھی گئے، لیکن ایک سال میں جب حکومت نے چار حلقے نہیں کھولے تو ہم 126دن احتجاجی دھرنا دیا، ہمارا دھرنا انتخابی اصلاحات کیلئے تھا، چیف جسٹس ناصرالملک نے پٹیشن سنی، ہم نے ساری دھاندلی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی، جوڈیشل کمیشن نے بھی انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز دیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں صرف102پٹیشن آئیں ، بہت کم لوگوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اس میں ن لیگ کی 15اور پیپلزپارٹی کی 9جبکہ پی ٹی آئی 23پٹیشنز تھیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں کی ملاکر 24پٹیشنز تھیں۔ پھر جو بھی امیدوار ہارا وہ کم مارجن سے ہارا۔ پی ٹی آئی نے 14سیٹیں وہ ہاریں جہاں جیتی ہوئی تھیں۔2013ء میں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اور پولنگ اسٹاف ان کا تھا، 2018ء کے الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن ، پولنگ اسٹاف اور نگراں حکومتیں ان کی تھیں۔لیکن اس سب کے باوجود پہلے دن ہی شو مچا دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو الیکشن جتوانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ابھی آزاد کشمیر کا الیکشن آرہا ہے، چاہتے ہیں ایسا الیکشن ہو جو ہارے وہ بھی ہار تسلیم کرے۔ قومی اسمبلی میں دو چیزیں ہم فوری منظور کرلیں گے، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ لا رہے ہیں، نادرا کا ڈیٹا لے کر ایسا سسٹم لائیں گے جو کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے ووٹنگ ہوگی۔90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الیکشن میں شرکت کیلئے ترمیم لار ہے ہیں ، دوسرایہ کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن شوہینڈ کی ترمیم لا رہے ہیں سینیٹ میں خفیہ ووٹنگ ختم کرنے کیلئے ترمیم لا رہے ہیں۔ اس کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے، پتا چل جائے گا کہ ان انتخابی اصلاحات کیلئے ساری جماعتیں ساتھ دیتی ہیں یا نہیں؟ ہم نے پچھلے سینیٹ الیکشن میں اپنے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔اس سے پہلے کبھی کسی موجودہ حکومت نے ایسا نہیں کیا لیکن ہم کررہے ہیں کہ پاکستان میں شفاف الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جس طرح کا الیکشن ہوا، وہاں کی عوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، عوام نے الیکشن میں جس طرح سیاسی شعور اور میچورٹی دکھائی یہ پاکستان کی جمہوریت کیلئے بڑی خوش آئندہ چیز ہے ، وعدہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادکے مطابق عمل کریں گے۔ گلگت بلتستان میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کرنے اور خوشحالی لانے کیلئے بھرپور کرشش کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.