لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔
رپورٹس کے مطابق لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوگئے جس کے باعث شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نائب کپتان بھانو کا راجہ پاکسے ہوں گے۔
یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔