تازہ تر ین

پاکستان‘ چین آ ہنی بھائی‘ دوستی ہر دور میں آزمائی ہوئی ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت  کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع کےحالیہ دورہ پاکستان سے آئرن برادرز کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

 آئی ایس پی آر کے مطاب چین کے سفیر نےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain