تازہ تر ین

علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں قومی شاعر علامہ اقبال کے ناقص مجسمے کی تنصیب کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی انتظامیہ نے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے ناقص مجسمے کی تنصیب کی تھی جس کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں نے اسے علامہ اقبال کا مجسمہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

شہریوں نے جب مجسمہ دیکھا تو وہ نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انہوں نے انتظامیہ پر بھی ‘ناقص’ مجسمے کی تنصیب پر برہمی کا اظہار کیا۔

شہریون کی جانب سے معاملہ جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور مجسمے کو ہٹانے کا حکم دے  دیا ہے جس کے بعد اسے جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے رپورٹ بھی طلب کی ہے  اور واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain