اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں سابق صدرآصف زرداری کا بیلٹ پیپرضائع ہو گیا، ووٹ ڈالنے کے دوران آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگی اور بیلٹ پیپرخراب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سینیٹ انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن نےڈیسک بجاکرآصف زرداری کااستقبال کیا، اس موقع پر قومی اسمبلی کےمائیکس بند کردیے گئے۔
ووٹ پول کرنے کیلئے سابق صدرآصف زرداری کو بیلٹ پیپرجاری کیا گیا، آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگی اور بیلٹ پیپرخراب ہوگیا۔
بیلٹ پیپرخراب ہونے کے باعث سابق صدر نے ریٹرننگ افسرکوبیلٹ پیپردوبارہ جاری کرنےکی گزارش کی تو انھوں نے آصف زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کیا، جس کے بعد انھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا آپ نےپیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائےگی، جس پر آصف زرداری نے کہا حکومت توگئی ہوئی ہے، جوان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کیا سینیٹ الیکشن میں بھی انکا ہاتھ ہے تو آصف زرداری نے مسکراتےہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا۔
خیال رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کے لئےپولنگ جاری ہے، وزیراعظم عمران،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،بلاول بھٹو سمیت کئی اہم اراکین نےاپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ ہے وہ الیکشن جیت چکےجبکہ فیصل وواڈاکاکہناہے کہ حفیظ شیخ کی جیت یقینی ہے،گیلانی کی ہارپرانہیں ایڈجسٹ کیاجائےگا