تازہ تر ین

صاف پانی ریفرنس کیس: شہبازشریف کی بیٹی وداماد اشتہاری قرار

لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کو صاف پانی کمپنی ريفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کیس میں ایک ماہ کی حتمی مہلت کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد اشتہاری قرار دیا۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرائی کہ رابعہ اور علی عمران کوعدالت میں پیش ہونے کے لیے اشتہارآویزاں کیے گئے لیکن وہ جان بوجھ کرعدالت میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔

جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے دونوں ملزمان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد قرق کرنے کیلیے تفصیلات طلب کرلیں۔

اس سے قبل عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے ملزم راجہ قمر السلام کرونا کا شکار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔ جس پر عدالت نے سماعت تین اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ صاف پانی کیس کے 20 ملزمان پرقومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain