تازہ تر ین

نواز شریف کا مریم اور حمزہ کو فون، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کرنیکی کی ہدایت

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز اور حمز شہباز کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے اتوار کو ملاقات کے حوالے سے بھی مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لیگی قائد میاں نوازشریف سے رہنمائی لی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ پی ڈی ایم آئندہ حکمت عملی پر جو بھی فیصلہ کریگی اسے ن لیگ مانے گی۔ نوازشریف نے پارٹی کو پنجاب میں منظم کرنے کیئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain