تازہ تر ین

شوگر مافیا کیخلاف کچھ کریں تو کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے خلاف کچھ کریں تو بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔

نوشہرہ:   وزیراعظم نے کہا ہے کہ طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا بھی قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، شوگر مافیا مہنگی چینی بیچتا ہے، ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا، کمزور اور طاقت ور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے جلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہو گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا اور بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آ رہی اور طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں تو کبھی شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتی ہے۔ ٹیکس نہیں دیتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain