سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قانونی رائے لے کر انشاء اللہ حلف کروا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تین پیٹیشن راولپنڈی ہائیکورٹ اور دو پیٹیشن لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں ،صرف یہ دیکھنے کے لئے دو دن کا وقت مانگا ہے کہ چیک کرنے دیں کسی عدالت میں سٹے تو نہیں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے مزید کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو سٹے کے دوران حلف لے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے چودھری نثار علی خان کے حلف اٹھانے کے معاملے پر وضاحت بھی دی ہیں۔
