تازہ تر ین

پہلی مرتبہ کل ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی: اسد عمر

اسلام آباد:  اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کل ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، 2 لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد اپنی ویکسی نیشن کرائیں، جن افراد کو دوسری ڈوز لگنی ہے وہ بروقت ویکسی نیشن کیلئے جائیں۔

اسد عمر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ گردشی قرض میں 189 ارب روپے کمی ہوئی، رواں سال 100 ارب روپے تک گردشی قرض کی توقع ہے، رواں سال کا ممکنہ گردشی قرض لیگی حکومت کے آخری سال سے کم ہے، لیگی حکومت کے فیصلوں کے باوجود گردشی قرض میں بہتری آئی، گردشی قرض رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا، گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں گردشی قرض 449 ارب تھا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 839، سندھ میں 4 ہزار 936، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970، اسلام آباد میں 746، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain