تازہ تر ین

بلاول ایک نہیں 3 بارامریکا جائیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نہیں 3 بارامریکا جائیں،عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہو جائیں گے،بلاول بھٹو زرداری ایک نہیں 3 بار امریکا جائیں لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم پر جاؤں گا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کےخواہش مند ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود افغانستان میں امن کے لئے اقدامات کررہے ہیں، افغان عوام جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا،ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، بھارت سے 5 اگست کا قانون واپس لینے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain