نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی وائٹ ہاس ے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفوئل سے مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق الزامات سامنے آنے کے بعد استعفی طلب کرلیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی گلفوئل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابق منگیتر بھی ہیں اور ان کے خلاف کرپشن کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ایک روز قبل امریکیصدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ان الزامات کے باعث کمبرلی گلفوئل سے خوش نہیں ہیں جس پر انتظامیہ ان کی برطرفی پر غور کر رہی ہے۔آج وائٹ ہاس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں بتایا کہ کمبرلی گلفوئل سے استعفی دینے کو کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ کمبرلی گلفوئل نے سینیٹ سے بطور سفیر منظوری ملنے سے چند روز قبل ٹرمپ کے حامی عطیہ دہندہ ایرک ڈیٹرز سے اپنے کریڈٹ کارڈ کے ایک لاکھ ڈالر کے بل کی ادائیگی کے لیے رقم مانگی تھی۔ایرک ڈیٹرز کا دعوی ہے کہ کمبرلی گلفوئل نے اس کے بدلے مجھے ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات تک رسائی دلانے کی پیشکش کی تھی۔تاہم کمبرلی گلفوئل کے وکلا نے ان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرک ڈیٹرز ان کی سابقہ تقاریر اور مشاورتی خدمات کے واجبات ادا کرنے کے ذمہ دار تھے۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
