لاہور(نیوز ایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب کرتے ہوئ ستھرا پنجاب پروگرام کی مکمل پراگریس رپورٹ آئندہ ہفتے تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ایک ہفتے میں ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری کی کمی پوری کرنے، صفائی کا بیٹ سسٹم نافذ کرنے اور غیر موثر نجی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی، صفائی کی صورتحال، ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسپورٹ فلو سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق رپورٹس بھی چیک کی گئیں۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے قانونی راستہ نکالا جائے، کنٹریکٹرز کے ذمے واجبات کی سزا ورکرز کو نہیں دی جائے گی، اجلاس میں نادہندہ کمپنیوں سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی نے کام نہ کرنے والی نجی کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے کے اندر سرکاری سطح پر متبادل صفائی آپریشن فعال کرنے کی ہدایت کی، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم سات روز میں نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی، ہر تحصیل میں افرادی قوت، مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ 80 فیصد سے کم کارکردگی دکھانے والی صفائی کمپنیوں کو وارننگ دی جائے، جبکہ 50 فیصد سے کم کارکردگی پر متعلقہ کمپنیوں کو فارغ کیا جائے، دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے کا حکم بھی دیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے متعلقہ سسٹنٹ کمشنر اور ستھرا پنجاب کے انچارج کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، ورکرز کی نگرانی اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے مطابق پنجاب کے ہر ڈویژن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک ہے اور اب تک 2 لاکھ 64 ہزار وزٹ کیے جاچکے ہیں، سکواڈز نے صفائی کے مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگز جاری کرنے کے ساتھ شہریوں میں آگاہی بھی فراہم کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ضلع چکوال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ان کی پوری ٹیم کو سراہا اور صوبے بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیوریج کی صفائی کے دوران پیش آنے والے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹری ورکرز کے تحفظ کے لیے جامع حفاظتی ایس او پیز کی منظوری دے دی۔نئے ضابطہ کار کے تحت زہریلی گیسوں اور آکسیجن کی سطح جانچے بغیر مین ہول کھولنے، اس کے قریب جانے اور اندر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد سینیٹری ورکرز کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات لازم قرار دے دیے گئے ہیں۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم اور دیگر انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ وزیراعلی نے زخمی مسافروں کے بہترین علاج اور دیکھ بھال کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔
مریم نواز
بریکنگ نیوز
- ملتان سمیت پنجاب کے 170 پبلک پارک نجی شعبے کے حوالے کرنیکی منظوری
- عالمی مسائل کے حل، امن کے فروغ، تعلیم کی فراہمی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں : سید توقیر حسین شاہ
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائ سے زائد فیس وصول کرنے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- منیر اقبال چنڑ نے ممبرقومی اسمبلی کاحلف اٹھا لیا
- قومی اسمبلی میں گورنر راج پر بات کی اجازت نہ ملی’ سپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کو روک دیا
- حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ سپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
- یو ٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کا بچے کے ماہانہ خرچے ‘ جہیز کا سامان واپس لینے کیلئے فیملی عدالت سے رجوع
- ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
- گرین ٹائون ‘عمر چوک میں وکیل کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
- کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست مسترد، جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کی تصدیق کر دی
- داتا زون افسران کا گٹھ جوڑ میونسپل کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار
- رائیونڈ تلخ کلامی پر ملزمان سے تیز دھار آلے سے نوجوان قتل کر دیا
- سی او ایم سی ایل کلیم یوسف کی جانب سے ایم او پی کیخلاف تیار کیا گیا مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال نہ کرنے پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیاگیا لیکن انہوں نے موقف نہ دیا
- محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
- مراسلہ کا عکس
- اسلام آباد میں ہائی پروفائل چوری کا ڈراپ سین
- رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہوسکتی:لاہور ہائیکورٹ
- اسلام آباد:گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیاجارہاہے۔
- محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
- کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
