Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
    • بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
    • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
    • قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں 300 روپے فی کلو تک فرق
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالو اپ اجلاس منعقد۔
    • IG پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے فالواَپ اجلاس
    • کھیت سے نکلنے والے 12 فٹ لمبے اژدھے کوشہریوں نے ہلاک کر دیا
    • مقامی ایئرلائنز میں 150 سے زائد غیرملکی پائلٹس کی بھرتیوں کا انکشاف
    • اے ایس آئی سمیت 4پولیس ملازمین نوکری سے برخاست،10ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ،9کو وارننگ
    • پنجاب پولیس میں منسٹریل کیڈر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
    • پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بنیادی تربیتی کلاس 2026ء کے انعقاد کی تیاریاں شروع
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین آسٹریا کے سفیر مسٹر وولف گانگ اولیورکٹچیرا کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • رابط جمعیت علماء اسلام نے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن سے منسوب ویڈیو بیان کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیدیا
    • آئندہ کسی صارف کو ڈی ٹیکشن بل جارہی نہیں ہو گا وزیر توانائی
    • ایتھوپیا میں بے گھر افراد کے کیمپ پر ڈرون حملہ 16 شہری ہلاک
    • سونے کی قیمتیں مستحکم فی تولہ سونا420,000 روپے پر برقرار
    • پشاور: مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل
    • اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کر رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ: 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ

    By Daily Khabrainجولائی 16, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹوکیو: جاپانی انجینئروں نے آپٹیکل فائبرز (بصری ریشوں) کے ذریعے 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے دنیا کے سب سے تیز رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    آسانی کےلیے یہ بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ اس تجربے میں صرف ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔

    آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کا تھا جو پچھلے سال یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئروں نے بنایا تھا۔ نیا ریکارڈ اس سے بھی تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

    جاپان کے حالیہ تجربے میں آج کل کے روایتی آپٹیکل فائبرز استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کو 3000 کلومیٹر دور تک نشر کیا گیا، جس سے امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کا تجارتی پیمانے پر استعمال کرنے کےلیے معمولی اضافی اخراجات کی ضرورت ہوگی۔

    جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (این آئی سی ٹی) کے انجینئروں نے ڈاکٹر بنجمن پٹمین کی قیادت میں یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    ڈیٹا ٹرانسفر کی یہ ٹیکنالوجی ’’ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ‘‘ کہلاتی ہے جس میں (ڈیجیٹل معلومات والی) ایک لیزر شعاع کو 552 الگ الگ چینلوں میں توڑ کر چار آپٹیکل فائبرز میں بھیج دیا جاتا ہے جو ایک ہی کیبل میں موجود ہوتی ہیں۔

    ہر 70 کلومیٹر کے بعد ایمپلی فائر لگائے جاتے ہیں جو آپٹیکل فائبرز سے آنے والے سگنلوں کو نئے سرے سے طاقتور بنا کر مزید آگے بھیج دیتے ہیں۔ اس طرح ڈیجیٹل ڈیٹا درست طور پر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔

    اس انتظام کے تحت ڈیٹا منتقلی کی اوسط رفتار 580 گیگابٹس فی سیکنڈ رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ جاپان اُن چند ممالک میں شامل ہے جہاں عوام کو سب سے تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ (10 گیگابٹس فی سیکنڈ) کی سہولت حاصل ہے۔ نئی اوسط رفتار اس سے بھی 58 گنا زیادہ ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.