اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی اور انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا لیکن اس بات سے اتفاق نہیں کیا گیا۔