Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلاول بھٹو زرداری سے پی پی رہنمائوں کی بلاول ہا ئوس میں ملاقاتیں، سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
    • اتحادی افواج کے نئے تعینات ہونے والے کمانڈر جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو شاہی فرمان دیا جارہاہے۔
    • برداشت اور رواداری پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
    • نئے انتظانی یونٹس کی تشکیل کے بغیر مسائل کا حل نا ممکن ملتان بہاولپور دونوں صوبے بننے چاہیں عبدالعلیم خان
    • حوثیوں کی مسلسل پیش قدمی، سعودیہ نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو ہٹا دیا
    • حوثیوں کی مکہ مدینہ منورہ کی جانب ڈرون حملوں کی کوشش ناکام
    • بی جے پی اور آر ایس ایس کا نظریہ اڈانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانا : راہول گاندھی
    • اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او ناصر سالم اور ان کے وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • سکوک کی مجموعی مالیت’ بقایا حجم 10 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
    • اپیک نے ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا: چینی صدر
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔
    • پاکستان کو امن رواداری بھائی چارے کی مثال بنانا ہو گا مریم نواز
    • اینٹی ریپ ایکٹ ‘ خصوصی عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا: عظمیٰ بخاری
    • امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کاشیڈول طے، سیاحتی مقام نیلم ویلیکے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • عمان کی ثالثی میں امریکا ‘ ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر رابطے شروع
    • اسرائیلی کابینہ،نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر شدید اختلافات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب نےموثرحکمت عملی وضع کی، موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نےاب تک 535 ارب روپے کی ریکورکئے۔جسٹس جاویداقبال

    By Daily Khabrainستمبر 5, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد۔(اے پی پی):قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاویداقبال نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب نےموثرحکمت عملی وضع کی جس کے نتیجہ میں موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اب تک 535 ارب روپے ریکور کئے ۔ انہوں نے کہاکہ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے میں 59 فیصد پاکستانی عوام نے نیب پراعتمادکااظہارکیاہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قومی احتساب بیورو قانون کے مطابق نیب بلاتفریق احتساب کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فعال حکمت عملی کی وجہ سے سزاوں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے جو دنیا بھرمیں وائیٹ کالرجرا ئم کی تحقیقات میں اہم کامیابی ہے۔ دنیابھرمیں موقر اداروں جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم ، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اورمشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کے مثالی کوششوں کو سراہاہے۔  چیئرمین  نیب نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کسی دھمکی اورتنقید کے باوجود اپنی قانونی ذمہ داریاں اداکرے  گا ۔نیب کی انتظامیہ قانون کے مطابق انکوائریز اورتحقیقات کاعمل جاری رکھیں گی۔چئیرمین نیب نے کہاکہ نیب نے بدعنوانی کی تمام صورتوں اورمظاہرکو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، نیب نے بالخصوص بدعنوانی، منی لانڈرنگ، عوام الناس سے دھوکہ دہی، جان بوجھ کربینک ڈیفالٹ ہونے، اختیارات کے غلط استعمال اورریاسی فنڈز پرخرد برد پراپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ اوربدعنوان لوگوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد ہمارا عزم ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہاکہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بدعنوانی (یواین سی اے سی) کے تحت نیب پاکستان میں فوکل ادارہ ہے،پاکستان اس کنونشن کی توثیق اوراس پردستخط کرچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چین سے مفاہمت کی دستاویز پردستخط کئے ہیں جبکہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین بھی ہے، نیب سارک ممالک میں رول ماڈل ادارے کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں نیب کے علاقائی بیوروز کی کارگردگی مثالی رہی ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اکتوبر2017 سے لیکرجون 2021 تک کی مدت میں 535 ارب روپے ریکورکرکے قومی خزانہ میں جمع کئے گئے، نیب نے کل 179 میگا کرپشن کے کیسز میں 93 کیسز فائل کئے۔ یہ کیسز مختلف احتساب عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔ 10 کیسز انکوائری کے مرحلہ میں ہیں۔ اسی طرح کئی میگا کیسز میں تحقیقات ہورہی ہے۔چئیرمین نے کہاکہ میگاکرپشن کے کیسوں کومنطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 179 میگا کرپشن کیسز میں 66 کیسز کوقانون کے مطابق نمٹایا گیا،ملک بھرمیں 1273 نیب کے ریفرنس مختلف احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جن میں 1300 ارب روپے کی مبینہ خورد برد ہوئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.