تازہ تر ین

تیسرے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز 21 ستمبر کو ہوگا

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز منگل 21 ستمبر کو شام چار بجے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ عمران اسماعیل افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے جو ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے،افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں کے مابین چار بجے کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں مسلح افواج کی تین ٹیموں کے علاوہ چار اداروں اور صوبہ پنجاب کی ٹیمیں شرکت کریں گی 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان واپڈا، ماڑی پیٹرولیم، پاکستان ائیر فورس اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں میزبان پاکستان نیوی کے علاوہ پاکستان آرمی، نیشنل بینک اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق 21 ستمبر کو گروپ بی میں ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جہاں نیوی اور پنجاب مدمقابل ہوں گی۔

22 ستمبر کو تین میچ کھیلے جائیں گےگروپ اے میں پورٹ قاسم کا مقابلہ پاکستان ائیر فورس سے صبح دس بجے، گروپ بی میں نیشنل بینک کا سامنا پاکستان آرمی سے ڈیڑھ بجے جبکہ تیسرے میچ میں گروپ اے سے ماڑی پیٹرولیم اور آرمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

23 ستمبر کو بھی تین میچ کھیلے جائینگے، گروپ اے میں پورٹ قاسم کا مقابلہ ماڑی پیٹرولیم سے صبح دس بجے، دوسرا میچ گروپ اے کی واپڈا اور ایئر فورس کے مابین ڈیڑھ بجے جبکہ تیسرا میچ گروپ بی کینیشنل بینک اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین چار بجے کھیلا جائیگا۔

24 ستمبر کو دو میچ کھیلے جائینگے، پہلے میچ میں گروپ اے سے واپڈا کا مقابلہ پورٹ قاسم سے صبح دس بجے اور گروپ بی سے شام چار بجے پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 25 ستمبر کو تین میچ کھیلے جائینگے، پہلے میچ میں گروپ اے میں صبح دس بجے پاکستان ایئر فورس کا مقابلہ ماڑی پیٹرولیم سے ،گروپ بی میں پاکستان آرمی کا سامنا پنجاب سے ڈیڑھ بجے جبکہ گروپ بی کے آخری میچ مین نیشنل بینک اور میزبان پاکستان نیوی کی ٹیمیں شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

اتوار 26 ستمبر کو ٹورنامنٹ میں آرام کا دن ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 27 ستمبر کو کھیلے جائینگے، پہلا سیمی فائنل دوپہر دو بجے گروپ اے کی ونر اور گروپ بی رنراپ ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شام چار بجے گروپ اے کی رنراپ ٹیم کا سامنا گروپ بی کی ونر ٹیم سے ہوگا۔

28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain