تازہ تر ین

حکومت اپنے خلاف خود ہی لانگ مارچ کررہی ہے،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور ن لیگ ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہی لیکن موجودہ حکومت اپنے خلاف خود ہی لانگ مارچ کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی توجہ پہلے اپوزیشن پر تھی اب اپنی حکومت بچانے پر ہے، 2023 تو دور کی بات ہے ان کے لیے 2021 بھی پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہیں ان کو ن لیگ کا نہیں عوام کا ساتھ دینا ہوگا، ہماری پارٹی میں جو لوگ ڈر رہے تھے اب ان کا ڈر بھی ختم ہوگیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ڈینگی سے جو اموات ہو رہی ہیں وہ ڈینگی سے نہیں نااہلی سے ہو رہی ہیں، آج اگر شہباز شریف ہوتے تو لوگ ایسے مر نہ رہے ہوتے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کی افسوسناک خبر پیٹرول کی ہے کیونکہ پیٹرول بم عوام پر بجلی بن کر گرا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب چیزوں کی قیمت بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری عوام بنی گالا میں نہیں رہتی اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہیں، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایمز نہیں ہوتیں۔ آٹا، چینی، پیٹرول مافیا کی جیبیں عوام کے پیسوں سے بھری گئی ہیں جبکہ ملک میں بہت سے لوگوں کی تنخواہ 20ہزار روپے سے بھی کم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain