تازہ تر ین

سیمی فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی کی غلطی نے مشکل میں ڈال دیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا لگالر اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کیا جس پر انہیں بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے  وارنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی حرکت کو شرمناک قرار دیا تھا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں گمبھیر نے بھارتی اسپنر ایشون سے بھی اس پر رائے مانگی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اسپنر ایشون نے اپنا وزن ڈیوڈ وارنر کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے ان کی اس حرکت کی حمایت کی ہے۔

ایشون نے اس حوالے سے اپنے جواب میں وارنر کے شاٹ کو ایک زبردست شاٹ قرار دیا۔ بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ ڈیوڈ وارنر کا ایک بہترین شاٹ تھا جو واقعی زبردست تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain