تازہ تر ین

پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری کابینہ میں پیش

پیٹرولیم ڈیلز کے منافع میں اضافے کی سمری کابینہ میں پیش کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا، ایجنڈے میں پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع کے حوالے سے سمری بھی پیش کی گئی۔

سمری میں ای سی سی ڈیلرزاور آئل مارکیٹینگ کمپنی (او ایم سی) مارجن میں اضافے کی تجاویز کی گئی ہے جس کے تحت او ایم سی کے لئے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر منافع 71 پیسے فی لیٹر بڑھایا جا رہا ہے جبکہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر 3روپے68پیسے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91 پیسے سے بڑھاکر 4 روپے90 پیسے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain