تازہ تر ین

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان بھارت سے آگے

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دی اور دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔

میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔

بشکریہ آئی سی سی
بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم  نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے بعد انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور پھر بنگلادیش ہیں۔ 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول تمام ٹیموں کے ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain