تازہ تر ین

غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیرملکی چارٹرڈ طیارے کو ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلپائن ایئر کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، طیارہ فلپائن سے اُڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا کہ فیول کی کمی پر ہنگامی لنڈنگ کرنی پڑگئی۔

ذرائع کے مطابق فیول کی کمی کے باعث کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس پر اے ٹی سی نے غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کو فیولنگ کے لیے لیڈنگ کی ہنگامی اجازت دے دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain