تازہ تر ین

پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے کم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ریجن کا سستا ترین ملک ہے اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر، چکن، آلو کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ چینی، آٹا اور انڈوں کی قیمیت میں استحکام رہا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دالیں منگواتے ہیں اور چائے کے سوا تمام اشیا خورونوش پاکستان میں سستی ہیں۔ پاکستان ریجن کا سستا ترین ملک ہے اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھارت اور بنگلا دیش سے بھی کم ہے۔

            فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں کیونکہ کراچی میں آٹے کا تھیلا 1347 جبکہ کوئٹہ میں 1400 روپے کا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے، کراچی میں دودھ، گندم اور شوگر کی قیمت سندھ میں کنٹرول میں نہیں، سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاء کی قیمتیں کنڑول کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain