تازہ تر ین

جنہوں نے ووٹ دیے ان کے مسائل حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے، چودھری پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ووٹ دیے ان کے مسائل حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ قصور کے صدر سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ کی ملاقات ہوئی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، آئندہ الیکشن میں فائدہ نقصان دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ  پنجاب اسمبلی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ، نکاح نامہ میں ختم نبوت کا کالم شامل کرنا، ایف اے تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانا جیسی قانون سازی کی ہے۔

 چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک ورثہ ہے، جس میں اسلام، ثقافت اور دین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے، جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کاموں کا جال بچھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain