تازہ تر ین

آبادی پر کنٹرول کئے بغیر معاشی ترقی کے ثمرات سامنے نہیں آئیں گے، صوبائی وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول کئے بغیر اقتصادی و معاشی ترقی کے ثمرات سامنے نہیں آئیں گے۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری لاہور، اینگرو فوڈز اور یونیورسٹی اف ایجوکیشن کے تعاون سے اسکول ملک پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، ابتدائی طور پر صوبہ پنجاب کے 90 اسکولوں میں بچوں کو روزانہ دودھ پلایا جائےگا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ آبادی کے فروغ پر کنٹرول کئے بغیر اکنامک گروتھ کے مثبت اثرات نہیں آئیں گے۔

صوبائی وزیر لائیواسٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اسکول ملک پروگرام غذائی قلت والے شہروں میں شروع کئے جائیں تو بہتر نتائج ملیں گے ۔

اینگروپاکستان کے محمد ناصر نے کہا کہ امریکہ نے 1940 میں یہ پروگرام شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے ،پاکستان مقررین نے دودھ جیسے نعمت کی پیداوار میں اضافے اور اسکول کے بچوں تک مفت پہنچانے پر زور دیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain