تازہ تر ین

پاکستان، ایران، ترکی ٹرین سروس بحال، یورپی مارکیٹ تک رسائی آسان

10 سال کے بعد ترکی، ایران اور پاکستان کے درمیان مال بردار ٹرین سروس کا آج دوبارہ افتتاح کردیا گیا جس میں تینوں ممالک اور خطے کے اندر تجارت کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد، تہران، استنبول (آئی ٹی آئی) کارگو ٹرین 2009 میں شروع کی گئی تھی لیکن تاخیر کی وجہ سے اسے 2011 میں معطل کر دیا گیا تھا, اب یہ کارگو ٹرین سروس اگلے سال سے باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔

تینوں ممالک کے درمیان یہ ٹرین سفر کو تقریباً 14 دنوں میں مکمل کرے گی جو متبادل سمندری راستے سے کہیں زیادہ تیز اور کم خرچ ہے۔

ٹرین درجنوں کنٹینرز کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت سے یورپ کے سب سے بڑے شہر کے لیے روانہ ہوگی اور یہ پاکستان میں تفتان بارڈر سے گزر کر ایران اور پھر ترکی کا سفر طے کرے گی۔

استنبول میں اپنے آخری اسٹاپ پر پہنچنے سے پہلے دارالحکومت انقرہ سے گزرے گی۔

پاکستان، ایران اور ترکی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے بانی ہیں اور یہ ایک 10 رکنی علاقائی تعاون آلائنس ہے 1964 میں علاقائی تعاون برائے ترقی کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور 1985 میں اس کا نام تبدیل کر کے (ای سی او) رکھا گیا تھا۔

(آئی ٹی آئی) کارگو ٹرین سروس کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ 2020 میں (ای سی او) کے رکن ممالک کی وزارتی میٹنگ میں لیا گیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تاریخی پیش رفت کو سراہا ہے جس سے خطے اور اس سے باہر تجارت اور کاروبار کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain