تازہ تر ین

پیپلز پارٹی پاکستان کیلئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے پاکستان کے لئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بااختیار مقامی حکومت ضروری ہے، سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے ملکی سالمیت کے لیے خطرات پیدا کررہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ کا نیا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے، اس کے لئے نئی پیٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم اسمبلی اور قانون کا دروزاہ کھٹکھائیں گے۔

ویکسی نیشن پر 250ارب روپے خرچ

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وفاق نے سب کے لیے بلاتفریق ویکسین کا انتظام کیا۔حکومت نے مشکل حالات میں 250ارب روپے ویکسی نیشن مہم پر خرچ کیے، ملک میں 7 کروڑ 15 لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کہا کہ قانونی مسائل کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں خرید سکتے، وزیر صحت سندھ بتائیں کہ کون سا قانون ہے جو ویکسین خریدنے سے روک رہا ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اس قانون کو ختم کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain