تازہ تر ین

بھارت نے امریکا سے خنزیر کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دیدی

بھارت نے پہلی بار امریکا سے سور کے گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بھارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں سور کے گوشت اور اس سے بنی مصنوعات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔
امریکا کے زراعت کے سیکرٹری ٹام ویلسیک اور امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا امریکا سے سور کے گوشت کو اپنی مارکیٹ تک رسائی حاصل دینے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں بھارتی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ’’ٹریڈ پالیسی فورم‘‘ میں امریکی نمائندے کیتھرین تائی نے امریکا سے سور کے گوشت کی بھارتی منڈی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر کی صرف زرعی مصنوعات بھارت برآمد کی تھیں اور اب سور کے گوشت کی کی بھی اربوں ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain