تازہ تر ین

شلپا شیٹھی فحاشی پھیلانے کے مقدمے میں بری

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو 2007 میں دائر ہونے والے فحاشی کے مقدمے میں بری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے خلاف 14 سال قبل 2007 میں فحاشی پھیلانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ تاہم اب عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ اسٹار رچرڈ گیئر کے متنازع ’’بوسے‘‘ کا شکار تھیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر 2007 میں راجستھان میں ایڈز سے آگاہی سے متعلق ایک تقریب میں شریک تھے۔ اسٹیج پر اداکار رچرڈ نے شلپا شیٹھی کو کئی بار گلے لگایا اور ان کے گالوں پر بوسے لیے۔ جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ملک بھر میں کئی مظاہرے ہوئے اور شکایتیں درج کی گئیں۔ اداکارہ کے خلاف درج کی جانے والی شکایت یہ تھی کہ جب اداکار رچرڈ گیئر نے ان کا بوسہ لیا تو شلپاشیٹھی نے احتجاج نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر یہ کیس راجستھان کورٹ سے ممبئی منتقل کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کورٹ نے شلپا شیٹھی کو 18 جنوری کو بری کردیا تھا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان نے عدالتی حکم نامے میں کہا ایسا لگتا ہے کہ شلپا شیٹھی رچرڈ گیئر کے مبینہ فعل کا شکار ہے۔ کیتکی چوان کے مطابق، شلپا شیٹی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی۔ پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ شلپا کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں جرائم سے بری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر، جن کے مجسمے متنازعہ بوسے کے بعد جلائے گئے تھے انہوں نے بعد میں اداکارہ سے معافی مانگ لی تھی جب کہ شلپا شیٹی نے ان کے خلاف ہونے والے احتجاج کو حد سے زیادہ ردعمل قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain